ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں بلاک کانگریس نے  پیش کیا مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت

بھٹکل میں بلاک کانگریس نے  پیش کیا مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت

Thu, 03 Oct 2024 17:33:31    S.O. News Service

بھٹکل، 3 / اکتوبر (ایس او نیوز) بھٹکل بلاک کانگریس کی طرف سے شہر کے اربن بینک ہال میں مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کی جینتی کے حوالے سے  پروگرام منعقد کیا گیا جس افتتاح ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے کیا ۔
    
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر منکال وئیدیا نے کہا ہندوستان کی جد و جہد آزادی میں مہاتما گاندھی صف اول میں تھے ۔ آج سے سو سال قبل بیلگاوی میں اجلاس منعقد کرتے ہوئے انگریزوں کو ہندوستان سے بھگانے کا منصوبہ بنایا تھا ۔ اس کے تحت تمام ہندوستانیوں کو متحد کرنے اور ہندوستان کو آزادی دلانے میں انہوں نے بینادی کردار ادا کیا تھا ۔
    
منکال نے کہا کہ آج پورے دیش کے سرکاری دفاتر میں مہاتما گاندھی 155 ویں جینتی منائی جا رہی ہے ۔ ہم کانگریس پارٹی کی جانب سے ہر طرف عوامی سطح پر شاندار پیمانے پر اس تعلق سے پروگرام منعقد کر رہے ہیں ، یہ ہماری خوش بختی ہے ۔
    
جالی پٹن پنچایت کے نائب صدر عمران لنکا نے کہا کہ ہم بچپن سے ہی مہاتما گاندھی کی جینتی کے موقع پر پروگرام منعقد کرتے اور ان کے اصولوں کی صفات سنتے آئے ہیں ۔ یہ وہ ہستی ہے جس نے انگریزوں کے خلاف جد وجہد کرتے ہوئے ہمیں آزادی دلائی ہے ۔
    
مجلس اصلاح و تنظیم کے صدر عنایت اللہ شاہ بندری نے کہا کہ مہاتما گاندھی کی جد و جہد سماج کے ہر طبقے کے لئے تھی ۔ سماج کی تشکیل کس انداز سے ہونی چاہیے اس کا پیغام گاندھی جی نے دیا ہے ۔
    
اس موقع پر بولتے ہوئے بلاک کانگریس کے صدر وینکٹیش نائک نے کہا کہ گاندھی جی نے ہماری پارٹی کی جو قیادت کی تھی اسے 100 کا عرصہ ہوا ہے ۔ بی جے پی والے گاندھی جی کے بارے میں الٹی سیدھی باتیں کرتے ہیں وہ درست نہیں ہے ۔ گاندھی جی نے جو کارہائے نمایاں انجام دئے ہیں ہمیں اس پر عمل کرنا چاہیے ۔ 
    
پروگرام سے قبل گاندھی جی اور لال بہادر شاستری کے تصاویر پر پھولوں کی مالا چڑھاتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔
    
گارنٹی کمیٹی کے صدر راجو نائک نے حاضرین کا استقبال کیا ۔ جگدیش نائک نے شکریہ ادا کیا ۔
    
اس موقع پر بالک کانگریس مہیلا صدر نئینا نائک، ٹی ایم سی کے انچارج صدر الطاف کھروری، نارائن نائک وغیرہ موجود تھے ۔


Share: